ایشیا ءکپ کے لا حاصل میچ میں بھارت نے افغانستان کو 101 رنز کےبڑے مارجن سے شکست دے دی،، بھارت کے دیئے گئے 213 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان بلے بازوں کے شروع میں ہی ہاتھ پاؤں پھول گئے،، افغانستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 111رنز بناسکی،،ابراہیم زادران 64 رنز بناکر نمایاں رہے،راشد خان نے 15 اور مجیب الرحمان نے 18 رنز بنائے،،بھارت کی اس میچ میں فتح کے باوجوددونوں ٹیمیں ایشیا ءکپ کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں،،فائنل اتوار کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔