9.9 C
New York
Sunday, December 10, 2023

Buy now

spot_img

نامور ادیب، افسانہ نگار، ڈرامہ نویس اور داستان گو اشفاق احمد کوہم سے بچھڑے 18 برس بیت گئے

نامور ادیب، افسانہ نگار، ڈرامہ نویس اور داستان گو اشفاق احمد کوہم سے بچھڑے 18 برس بیت گئے ہیں۔ انہوں نے ایک محبت سو افسانے اور قرۃ العین جیسے یادگار ڈرامے  لکھے ہے.

مونٹاجاردو ادب کے شاہکار’ گڈریا‘ کے خالق ،ذومعنی گفتگو اور طنز و مزاح سے سننے والوں کو نصیحتیں کرنے والے اشفاق احمد 1925 میں بھارت کے شہر فیروزپورمیں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان کے مشہور کردار ” تلقین شاہ ” سے شہرت حاصل کی ہے.

 وہ داستان گو اور لیل و نہار رسالوں کے مدیر بھی رہے۔جنرل ضیاءالحق کےدور میں وفاقی وزارت تعلیم کے مشیر بھی مقرر کیے گئے۔اشفاق احمدنے یادگار ڈرامے بھی تخلیق کیے جن میں ایک محبت سو افسانے اورقراة العین نے شہرت حاصل کی۔ان کی دو پنجابی سیریلز ”ٹاہلی تھلے اور اچے برج لہور دے“ بھی بہت مقبول ہوئیں۔ 

ان کے پروگرام ”بیٹھک“ اور ”زاویہ“ سے بے حد پذیرائی ملی،،،،حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی ، ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز کے اعزازات سے بھی نوازا۔۔ 7ستمبر 2004ءکو لاہور میں وہ خالق حقیقی سے جاملے .

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,913FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles