روزانہ 30منٹ ورزش، انسان کئی قسم بیماریوں سے محفوظ

روزانہ 30منٹ ورزش کرنے سے انسان کئی قسم بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔

پاکستان کے سابق ساوتھ افریقن باڈی بلڈنگ چیمپیئن اور ماہر خوراک شہزادعلی کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ، باڈی بلڈنگ ایک مہنگا کھیل ہے، تن ساز کی روزانہ خوراک پر چار سے پانچ ہزار تک خرچہ آتا ہے، حکومتی سرپرستی کے بغیر اس فن کو ترقی نہیں دی جا سکتی ہے، ایک اچھا تن ساز بننے کے لیے روزانہ تین سے چار گھنٹے کی جم ایکسرسائز کے ساتھ ساتھ اچھی خوراک کو معمول بنایا جائے.

ٹرینٹر کے بغیر کوئی ایکسر سائز نہیں کرنی چاہیے، انسان کو روزانہ واک کرنی چاہیے جس سے وہ بیماریوں سے محفوظ رہے گا۔

پاکستانی نوجوان تن سازی میں بین الاقوامی مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں اگر مزید ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تو مستقبل میں بھی اس کھیل میں پاکستان کا نام روشن کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں