ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان انتہائی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان انتہائی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔فخر وطن اور1971 کی جنگ میں دشمن کو منہ توڑ جواب دینے والے میجر شبیر شریف شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کےمزار پر پروقار تقریب ہوئی ہے.

میجر شبیر شریف شہید 28 اپریل 1943ء کو کنجاہ ضلع گجرات میں پیدا ہوئے، انہوں نے 19اپریل 1964ء کو فوج میں کمیشن حاصل کیا۔ 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں ستارہ جرأت سے نوازا گیا، اس وقت ان کی عمر محض 22 سال تھی۔

بھارت کے خلاف 1971ء کی جنگ میں میجر شبیر شریف نے دشمن کوکئی مواقع پر پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا،چھ دسمبر کودشمن کےٹینک کاگولہ لگنےسےجام شہادت نوش کیا،شہید کوخراج عقیدت پیش کرنےکیلئےتقریب ہوئی، جی او سی میجر جنرل محمد عامر خان نے مزار پرحاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی,میجرشبیرشریف کے بیٹے اور بہن نے ان کی شہادت کواعزاز قرار دیا ہے.

میجر شبیر شریف پاک فوج کے واحد آفیسر ہیں جنہیں دو اعزاز ستارہ جرأت اور نشان حیدر سے نوازا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں