یوم دفاع پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی ۔۔ پاک فضائیہ کے دستے نے مزار قائد کی حفاظت کی ذمہ داری سنبھال لی ۔۔ مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل قیصر جنجوعہ نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات لکھے ۔
مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پُر وقار تقریب ۔پاک فضاءیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے ۔ مزار پر تعینات ہونے والے گارڈز میں خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں ۔
مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل قیصر جنجوعہ نے بابائے قوم کے مزار پر سلامی دی ۔ پھول چڑھائے ۔ اور فاتحہ خوانی کی ہے.
ایئروائس مارشل قیصر جنجوعہ نے خطاب کرتے ہوءے کہا، قوم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے، پاک فضائیہ کی بھرپور جوابی کارروائی کے باعث بھارت کو منہ کی کھانی پڑی تھی.
ایئر وائس مارشل قیصر جنجوعہ نے قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے ۔