عوام بجلی کے ایک اور بڑے جھٹکے کیلئے ہو جائیں تیار ۔ اگلے ماہ سے اضافی بل ادا کرنا پڑے گا ۔ نیپرا نے بجلی مزید تین روپے انتالیس پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ۔
حکومت ہر ماہ عوام پر کسی نہ کسی حیلے بہانے سے بجلی گرا رہی ہے ۔۔ نیپرا نے مہنگائی کے ستائے عوام پر پھر اضافی بوجھ ڈالنے کا پلان تیار کر لیا ۔۔ اکتوبر سے صارفین کو مزید تین روپے انتالیس پیسے مہنگی بجلی کا جھٹکا لگے گا ۔
نیپرا حکام کے مطابق اضافہ دو ہزار اکیس، بائیس کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ۔ تین ماہ میں صارفین سے اضافی وصولیاں کی جائیں گی ۔۔ نیپرا اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی ۔۔ جس پر وفاقی حکومت بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی ۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں کپیسٹی چارجز نقصانات کی مد میں تین ماہ کے دوران صارفین سے پچانوے ارب چودہ کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد وصول کریں گی ۔۔ میپکو ساڑھے انیس ارب، لیسکو سترہ ارب اکاسی کروڑ سے زائد کی اضافی وصولیاں کرے گا ۔۔ پیسکو بارہ ارب، فیسکو ساڑھے گیارہ ارب، اور، گیپکو نو ارب روپے سے زائد وصولیوں کا بوجھ صارفین پر ڈالیں گے ۔