جمناسکٹ کوچز کے لیے آئی او سی اولمپک سالیڈیریٹی ٹیکنیکل کورس کاآغاز

پاکستان جمناسٹک فیڈریشن، پی او اے اور آئی او سی کے زیر اہتمام جمناسکٹ کوچز کے لیے آئی او سی اولمپک سالیڈیریٹی ٹیکنیکل کورس لاہور میں شروع ہو گیا، ایران سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل ماہر حامد رضا ہاشمی کورس کنڈکٹ کر رہے ہیں۔

پی او اے ہاوس لاہور میں منعقد ہونے والے کورس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن تھے، 7 روزہ کورس میں چاروں صوبوں سے مرد وخواتین کوچز بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ کورس پریکٹیکل اور تھیوریٹیکل سیشنز پر مشتمل ہو گا.

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن اور ایرانی انٹرنیشنل ماہر حامد رضا ہاشمی نے جمناسکٹ کوچنگ کورس کو پاکستان میں کھیل کے روشن مستقبل کے لیے مفید قرار دیا ہے.

سید عارف حسن (صدر پی او اے) حامد رضا ہاشمی (ایرانی ماہر) لاہور میں شروع ہونے والا ٹیکینکل کوچنگ کورس 10 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں