18.3 C
New York
Saturday, September 23, 2023

Buy now

spot_img

سیلاب سے مزید 24افراد لقمہ اجل بن گئے

بادلوں سے برسا پانی بپھرا تو سیلاب بن کر ہر شے کو روندتا ہوا سمندر کی طرف بڑھتا رہا ۔ سیلاب کے باعث مزید چوبیس افراد لقمہ اجل بن گئے ۔۔ اموات کی مجموعی تعداد تیرہ سو چودہ تک جا پہنچی ۔

بارشوں اور سیلاب سے مزید چوبیس لوگ زندگی کی بازی ہار چکے ۔ چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ سندھ میں انیس اموات رپورٹ ہوئیں ۔ نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈی نیشن سنٹر نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے ۔

بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں مزید ایک سو پندرہ افراد زخمی ہوئے ۔ چودہ جون سے اب تک بارہ ہزار سات سو تین افراد کو چوٹیں آئیں ۔ جنہیں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں ۔

این ایف آر سی سی کے مطابق سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی ۔ سیلاب سے تین مزید پلوں کو نقصان پہنچا ۔۔ جس کے بعد مجموعی طور پر دو سو چھیالیس پل سیلابی ریلوں سے متاثر ہو چکے ہیں ۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,868FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles