18.3 C
New York
Saturday, September 23, 2023

Buy now

spot_img

فوج کے خلاف بیان پر عمران خان تنقید کی زد میں

فوج کے خلاف بیان پر عمران خان تنقید کی زد میں آ گئے ۔ وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں ۔ عمران خان کا مذموم ایجنڈا واضح طور پر پاکستان کو تباہ، اور، کمزور کرنا ہے ۔ آصف زرداری بولے ۔ اس شخص کی ہوس میں اداروں کو متنازع نہیں بننے دیں گے ۔ ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا ۔ آرمی چیف کی تعیناتی آئین کے مطابق ہو گی ۔

عمران خان کے فوج مخالف بیانات پر قومی قیادت اور سینئر سیاست دانوں کی طرف سے شدید ردعمل آ رہا ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹ میں کپتان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ۔ اداروں کو بدنام کرنے کیلئے عمران نیازی کی نفرت انگیز باتیں روز نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں ۔ عمران خان اب افواج، اور، اس کی قیادت کے خلاف کیچڑ اچھالنے، اور، زہریلے الزامات لگا رہے ہیں ۔

سابق صدر آصف زرداری نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقیدی نشتر برسائے ۔ بولے ۔ سپاہی سے لے کر جرنیل تک ہر ایک بہادر، اور، محبت وطن ہے ۔ اس شخص کی ہوس میں اداروں کو متنازع نہیں بننے دیں گے ۔ قوم کو نظر آ رہا ہے کہ فتنہ کون ہے ۔ اس شخص نے ملک کمزور کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے، جو ہمارے جیتے جی نہیں ہو سکتا ۔

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے عمران خان کے نئے آرمی چیف سے متعلق عمران خان کے بیان کو فوج میں تقسیم کی ایک اور سنگین سازش قرار دیا ۔۔ کہا کہ عمران خان جلد اڈیالہ جیل کے مہمان ہوں گے ۔ لیگی رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا عمران خان ملک سے کھلواڑ کر رہے ہیں ۔۔ نواز شریف، اور، عمران خان کیلئے الگ الگ قانون کیوں ہے ۔

دوسری طرف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کپتان کے فوج مخالف بیانات سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں .

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری اپنے ایک ٹویٹ میں کپتان کا دفاع کرتے رہے ۔ لکھا کہ عمران خان کا بیان فوج یا فوجی قیادت کے خلاف ہرگز نہیں ۔ ڈان لیکس، اور، میمو گیٹ کے تناظر میں دیئے گئے بیان کو فوج یا فوجی قیادت سے جوڑنا درست نہیں ۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,868FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles