عالمی وباء کورونا سے اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا ۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید چار مریض دم توڑ گئے ۔ دو سو بیالیس افراد میں وائرس کی علامات پائی گئیں ۔
ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہے ۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ 80 فیصد رہی ۔ جبکہ تیرہ ہزار چار سو پچپن افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ۔ مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ایک سو پندرہ مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔
پنجاب میں ایک سو چودہ لوگ وائرس کا شکار ہوئے ۔ لاہور میں انچاس، حافظ آباد میں پندرہ، رحیم یار خان اور سیالکوٹ میں نو، نو کیس سامنے آئے ۔ راولپنڈی میں سات، بہاولپور میں پانچ اور فیصل آباد میں چار افراد میں کورونا کی علامات پائی گئیں ۔
این آئی ایچ کے مطابق بھکر، ملتان اور ساہیوال میں تین تین کیس رپورٹ ہوئے ۔ گجرات میں دو۔ شیخوپورہ، سرگودھا، اوکاڑہ، لودھراں اور ڈیرہ غازی خان میں ایک ایک شخص بیمار ہوا ۔ محکمہ صحت حکام نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اپنانے اور ماسک کے استعمال پر زور دیا ہے ۔