18.3 C
New York
Saturday, September 23, 2023

Buy now

spot_img

مہنگائی کے مارے عوام پر بجلی گرانے کے بعد حکومت نے پٹرول بھی چھڑک دیا

مہنگائی کے مارے عوام پر بجلی گرانے کے بعد حکومت نے پٹرول بھی چھڑک دیا، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا.

ایک ہی دن میں حکومت نے  عوام کو دو بڑے جھٹکے دے ڈالے،، نیپرا نے صبح بجلی کی قیمت میں 4 روپے 34 پیسے یونٹ مہنگی کی تو رات گئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھراضافہ کر دیاگیا.

 وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا پیٹرول کی قیمت 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر  بڑھ گئی  جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 235 روپے 98 پیسے ہوگئی ہے جس پر عوام نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے.

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 247 روپے 43 پیسے ہوگئی جبکہ لائٹ ڈیزل  9 روپے 79 پیسے مہنگا ہونے کے بعد  فی لٹر 201 روپے 54 پیسے ہو گیا.

حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 روپے 92 پیسے اضافہ کردیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 210 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سےہوگیا.

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,868FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles