وزیر اعظم شہباز شریف کی عمران خان پر کڑی تنقید،کہتے ہیں،عمران خان جھوٹا، مکار، فریبی اوردھوکے باز ہے،،ن لیگ کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے الزام عائد کیاکہ عمران خان جیسا پاکستان دشمن دنیا میں آج تک پیدا نہیں ہوا،،وزیر اعظم نے شکوہ کیا ، عمران خان نے توشہ خانہ کی گھڑیاں بیچ دیں، نوٹس نہیں لیا گیا،اس کو کھلی چھوٹ دے کر ملک برباد کر دیا گیا،،عمران خان کی نااہل اور کرپٹ حکومت نے عام آدمی کی زندگی میں بہتری کے لئے رتی برابر کوشش نہیں کی ہے.
شہباز شریف نےمزید کہا کہ اگرفنا نشل ٹائمز کی خبر غلط ہے تو عمران خان عدالت کیوں نہیں لے جاتے؟ عمران خان چاہتا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کرے اور سری لنکا بن جائے،صوبوں کی جانب سےوفاق کوسرپلس کے لئےخط لکھنے کی شرط آئی ایم ایف نے لگائی،،آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ کا وقت قریب آنے پر شوکت ترین نے وزرائے خزانہ کو فون کئے،، شوکت ترین کی ٹیپ کے بعد اب بھی کسی کو کوئی شک ہے؟