18.3 C
New York
Saturday, September 23, 2023

Buy now

spot_img

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن بھی  جاری ہے ۔

سرحد پر ملک و قوم کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے جوان سیلاب سے متاثرہ افراد کی حفاظت بھی یقینی بنا رہےہیں۔ پاک فوج ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے دوران متاثرہ علاقوں سے اب تک 50 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر چکی ہے۔

سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے پاک فوج کی ہیلپ لائن چوبیس گھنٹے مصروف عمل ہے ۔ خیبر پختونخوا کے لئے آرمی فلڈ کنٹرول ہیلپ لائن 1125 اور دیگر علاقوں کے لئے 1135 کام کر رہی ہیں۔ جبکہ آرمی ایوی ایشن ونگ کی سہولت بھی میسر ہے۔

متاثرین کے انخلا اور راشن کی فراہمی کے لئے اب تک آرمی ہیلی کاپٹرز کی 157 پروازیں بھیجی جا چکی ہیں۔ جس کے باعث 1087 افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی اور 72 ٹن امدادی سامان کی فراہمی ممکن ہوئی۔ مختلف میڈیکل کیمپس میں 51 ہزار سے زیادہ مریضوں کا علاج معالجہ اور مفت ادویات کی فراہمی بھی جاری ہے ۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,868FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles