پاک انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹونٹی سیریز کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع.مہمان ٹیم دورہ پاکستان میں 7 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں حصہ لے گئی.4میچز کراچی،3 لاہور میں کھیلے جائیں گے ،کراچی میں کھیلے جانے والے میچز کی ٹکٹس اڑھائی سو سے لیکر 1500 روپے تک مقرر ہے.
لاہور:3میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت اڑھائی سو سے لیکر 3 ہزار روپے تک مقرر ہے.پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی ہے۔ کراچی میں کھیلے جانے والے میچز کی ٹکٹس اڑھائی سو سے لیکر 15 سو روپے تک مقرر کی گئی ہے جبکہ لاہور میں کھیلے جانے والے تین میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت اڑھائی سو سے لیکر تین ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔ کراچی میں فضل محمود، حنیف محمد اور جاوید میانداد انکلوژرز کے ٹکٹس 15 سو روپے، عمران خان، قائد اور وسیم اکرم انکلوژرز کے ٹکٹس 750 روپے، آصف اقبال، انتخاب عالم، اقبال قاسم، محمد برادرز اور نسیم الغنی انکلوژرز کے ٹکٹس پانچ سو روپے جبکہ ماجد خان،وقار حسن، وسیم باری اور ظہیر عباس انکلوژر کے ٹکٹس اڑھائی سو روپے میں دستیاب ہوں گے،قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچز کے لیے فضل محمود اور عمران خان انکلوژرز کے ٹکٹس تین ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے، راجاز اور سعید انور انکلوژرز کے ٹکٹس 1500 روپے میں، عبدالقادر، اے ایچ کاردار،جاوید میانداداور سرفراز نواز انکلوژرز کے 750 روپے جبکہ حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق، ماجد خان،نذرز، قائد، سعید احمد اور ظہیر عباس انکلوژرز کے ٹکٹس 250 روپے میں دستیاب ہیں۔