ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہونے لگا۔ انٹر بینک میں ڈالرایک روپیہ 37پیسے سستا ہوکر218روپے75پیسے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالرتین روپے سستا ہوا، جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 222روپے سے کم ہوکر219روپے ہوگئی۔ سونے کی قیمت میں بھی1500روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کےبعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 39ہزار روپے کا ہوگیا۔ دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رجحان رہا۔ دن بھرمجموعی طورپر356 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،، 179کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ،153کے شیئرزمیں کمی ہوئی۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 42,472اورکم ترین سطح 42,079رہی۔