9.9 C
New York
Sunday, December 10, 2023

Buy now

spot_img

سیلاب سے مزید 36لوگ جاں بحق، این ڈی ایم اے

ملک بھر میں سیلاب قیمتی جانوں کو پانی کے ریلوں میں بہاتا ہوا موت کی وادی میں لئے جا رہا ہے ۔ مزید چھتیس لوگ جاں بحق ہو گئے ۔ بے سہاروں کو گھر بار اُجڑنے کے ساتھ اپنوں کا غم بھی زندگی بھر ستاتا رہے گا ۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں سیلاب سے مزید چھتیس افراد جان سے گئے ۔ مجموعی اموات کی تعداد گیارہ سو باسٹھ تک جا پہنچی ۔ جب کہ تین ہزار پانچ سو چوون افراد زخمی ہوئے ۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے سندھ میں سب سے زیادہ چار سو پانچ افراد لقمہ اجل بنے ۔ خیبرپختونخوا میں دو سو ستاون۔ بلوچستان میں دو سو انچاس۔ اور۔ پنجاب میں ایک سو ستاسی اموات رپورٹ ہوئیں ۔۔ آزاد کشمیر میں اکتالیس، اور، گلگت بلتستان میں بائیس لوگ اپنوں سے بہت دور جا چکے ۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سات لاکھ تیس ہزار چار سو تراسی مویشی ہلاک ہو چکے ۔۔ ملک بھر میں ہزاروں کلومیٹر سڑکیں متاثر ہوئیں ۔سندھ میں دو ہزار تین سو اٹھائیس۔ خیبرپختونخوا میں ایک ہزار پانچ سو نواسی کلو میٹر شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئیں ۔۔ بلوچستان میں بھی ایک ہزار کلومیٹر شاہراہیں سیلاب کی نذر ہو گئیں ۔ دو سو ستائیس پلوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ درجنوں تنکوں کی طرح ریلوں میں بہہ گئے ۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,913FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles