روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،، انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 26 پیسے مہنگا ہوا،، ڈالر 220 روپے66 پیسے سے بڑھ کر 221 روپے 92 پیسے پر بند ہوا،،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 232 روپے میں فروخت ہورہاہے،،پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا،،ہنڈرڈ انڈیکس 87 پوائنٹس کمی سے 42 ہزار 504 پوائنٹس پر بند ہوا ہے.
سونے کی قیمت میں 1400 روپے کی کمی۔ 1400 روپے کی کمی سے فی توکہ سونا 1 لاکھ 45 ہزار 600 روپے پرآگیا ہے. 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 24 ہزار 828 روپے ہوگئی. عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1728 ڈالر پر پہنچ گیا ہے.