ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ایشیا کپ 2022 کے دلچسپ مقابلوں کا آغاز متحدہ عرب امارات میں ہو گیا ۔ایشیا کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شام سات بجے شروع ہو گا۔قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ بھارت کو روہیت شرما لیڈ کریں گے ۔قومی ٹیم کے نمایاں کھلاڑیوں میں شاداب خان، محمد رضوان اور فخر زمان شامل ہیں۔بھارت کو ویرات کوہلی، روندرا جدیجا، روی چندرن ایشون جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان دوسرا اور آخری گروپ میچ 2 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا،، ٹورنامنٹ کا فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔