سوات میں سیلاب ہر شے تنکوں کی طرح بہا لے گیا،، مختلف حادثات اورلینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد جاں بحق،سینکڑوں مکان اور درجنوں ہوٹلز منہدم ہوگئیں،،15رابطہ پل اور130 کلومیٹرسڑکیں بہہ گئیں۔دریائےکابل سے گزرنے والا سیلابی ریلانوشہرہ تک پہنچ گیا،انتظامیہ کی شہریوں سےمحفوظ مقام پر منتقل ہونے کی اپیل،کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے نوشہرہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،،کور کمانڈر کی ریلیف اور اور بحالی کی کوششوں میں تمام اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے.
خیبرپختوانخوا کےمختلف علاقےسیلاب کےتندوتیزریلوں کی زد میں آگئے،، کی جانب سے جاری کردہ فلڈ رپورٹ کے مطابق دریائے کابل اور سوات میں ’انتہائی اونچے درجے کے سیلاب‘ کے باعث چارسدہ، خوازہ خیلہ، آديزئی پُل اور نوشہرہ کے علاقوں میں نقصان کا خدشہ ہے۔منٹاجدریائے کابل کا سیلابی ریلا نوشہرہ میں داخل ہوگیا ،،، حفاظتی بند ٹوٹنے سے نوشہرہ کلاں مانہ خیل کی بڑی آبادی زیر آب آگئی ،،اسکولوں ، اسپتالوں اور گھروں میں 4،4 فٹ پانی جمع ہوگیا ہے،،نوشہرہ پولیس لائن بھی پانی میں ڈوب گئی، پاک فوج الیون کور کے دستےسیلاب متاثرین کی مدد کے لیے نوشہرہ کینٹ پہنچ گئے۔۔علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کر دی۔کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے بھی نوشہرہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔۔۔کور کمانڈر کی ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی کوششوں میں تمام اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔منٹاجکالام میں دریا کنارے بنے ہوٹل تباہ و برباد ہوگئے،بحرین میں بھی سیلابی ریلا راستے میں آنے والی ہر شے تنکوں کی طرح بہا لے گیا۔ گاڑیاں سیلابی ریلےمیں بہہ گئیں،سوات کا سب سے بڑا ایوب برج بھی بندکردیاگیا،سوات ایکسپریس وے بھی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پلائی کے مقام پر جزوی طور پر بند کر دیا گیا۔
منٹاجسوات میں گزشتہ دوروز سےمیدانی اور بالائی علاقوں پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد جاں بحق ہوئے،تحصیل مٹہ میں پہاڑی تودہ مکان پر گرنے سے7 افرادملبے تلےدب کرجاں بحق ہوئے ،،سیلاب کے باعث 130 کلو میٹر سڑکیں،،15رابطہ پل ،،درجنوں مکانات اور عمارتیں تباہ ہو گئیں ،،،،50 کے قریب ہوٹلز اور ریسٹوران بھی سیلاب کے نذر ہوگئے,,منٹاجچارسدہ میں ضلعی انتظامیہ نے 17 ریلیف کیمپس قائم کیے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر ضلع چار سدہ سے 180000 لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور اس وقت 2230 افراد کیمپس میں موجود ہیں۔