9.9 C
New York
Sunday, December 10, 2023

Buy now

spot_img

بلوچستان میں بارشوں، سیلاب سے مزید5افراد جان سے گئے

بلوچستان میں پانی کی بپھری لہریں ہرشے تہس نہس کر کے اپنے ساتھ بہا کر لے جا رہی ہیں ۔ مزید پانچ افراد جان سے گئے ۔ صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد دو سو تیس تک جا پہنچی ۔ چھبیس ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ۔

آفت زدہ بلوچستان میں مون سون بارشوں سے مزید پانچ افراد موت کی وادی میں چلے گئے ۔ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث کراچی کا گوادر، اور، کوئٹہ سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، جبکہ عارضی راستے بھی ریلوں کی نذر ہو گئے ۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق لسبیلہ میں شدید بارشوں سے اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، جس کی وجہ سے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک اور آمدورفت کیلئے مکمل معطل ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے مسافر کوچز، مال بردار گاڑیوں اور شہریوں کو کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کی ہے ۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق زیادہ تر اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، کیچ، دکی، اور، خضدار میں ہوئیں ۔ کوہلو، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، اور، سبی میں بھی درجنوں لوگ لقمہ اجل بنے ۔ مختلف حادثات میں اٹھانوے افراد زخمی ہوئے ۔ اٹھارہ پلوں، اور، سات سو دس کلومیٹر تک شاہراہوں کو نقصان پہنچا ۔

پی ڈی ایم اے نے چوبیس گھنٹوں میں کوئٹہ، جعفر آباد، نصیر آباد، زیارت، دکی، اور، صحبت پور میں ٹینٹ، راشن، کمبل، چٹائیاں، اور، مچھر دانیاں تقسیم کیں ۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,913FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles