چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے اداروں پر کبھی تنقید نہیں کرتے، ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ اس امپورٹڈ حکومت سے جان چھڑوا کر ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کرائے جائیں۔ حکومت کو کہتا ہوں کہ جب وہ کال دیں گے تو وہ آخری کال ہو گی، اس سے پہلے الیکشن کا اعلان کردیں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازگل کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا،، جنسی تشدد بھی کیا گیا،، کسی ملک میں ایسا نہیں ہوتا،، اس تشدد سے شہبازگل کی ذہنی حالت ایسی تھی کہ وہ بالکل ٹوٹ گیا۔ عدالت میں ثابت ہو گیا کہ اس پر ذہنی اور جنسی تشدد کیا گیا،، عمران خان نے ایک بار پھر پولیس والوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا جنہوں نے شہبازگل پر تشدد کیا ہم ان پولیس والوں کو نہیں چھوڑیں گے، ساتھ ہی وضاحت بھی کردی کہ ہم قانونی طور پر ان کے خلاف کارروائی کریں گے،، یہ نہیں کہا کہ ڈنڈا لے کر ان کےپیچھے جائیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیراعظم کے دورہ قطر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف چالیس چوروں کے ساتھ قطر بھیک مانگنے گئے ہیں۔وہ ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے،، انہوں نے مزید کیا کہا آئیے آپ کو بھی دکھاتے ہیں۔