بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسوں کےباعث عوام چیخ اٹھے ہیں ۔۔لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں احتجاج ۔۔ کہیں مظاہرین نے ٹائر جلائے تو کہیں بل نذر آتش کر دیئے ۔۔ شہری کہتے ہیں ۔۔ غیرقانونی ٹیکسوں نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔
حکومت نے بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس لگائے تو عوام سڑکوں پر آ گئی ۔ شہر شہر مظاہرے۔ راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں لوگوں نے احتجاج کئے ۔ راولپنڈی کے علاقے روات میں شہریوں نے جی ٹی روڈ بلاک کر دی،لاہورمیں بھی بجلی کے بلوں پر اضافی ٹیکس پر تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی،، تاجر کہتے ہیں،، عوام پہلے ہی پریشان ہیں،،زیادہ بل آنے سے عوام پر مزید بوجھ پڑے گا.
رائے ونڈ کے علاقے مانگا منڈی میں مظاہرین بل اٹھا کر ملتان روڈ پر لیسکو سب ڈویژن آفس پہنچے تو ۔ہجوم دیکھ کر لیسکو عملہ دفتر کو تالے لگا کر بھاگ گیا ۔۔ شہریوں نے بجلی بلوں کو آگ لگا دی ۔ شیخوپورہ میں شہریوں نے واپڈا کمپلیکس کا گھیراؤ کر کے احتجاج کیا ۔ مشتعل مظاہرین نے واپڈا آفس کے باہر توڑ پھوڑ کی ۔
سرگودھا کی تحصیل ساہی وال میں سیکڑوں افراد نے لاری اڈہ پر ٹائروں کو آگ لگائی ۔۔ دھرنا بھی دیا ۔۔ مظاہرین نے ایس ڈی او آفس کا گھیراؤ بھی کیا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شہریوں نے آگ لگا کر غوثیہ چوک بند کر دیا، ۔ گوجرہ میں مختلف دیہات کے رہائشی جھنگ روڈ پر آ گئے ۔اٹک میں بجلی بلوں کےخلاف احتجاج کرتے ہوئےعوام نےگوندل کےمقام سےنیشنل ہائی وے کوبلاک کردیا۔
خوشاب میں سیکڑوں افراد سراپا احتجاج رہے ۔ چار جگہوں پر سڑکیں بلاک کر دیں، جس سے مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا رہا ۔۔ ساہیوال میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام احتجاج میں شہریوں میں جی ٹی روڈ بند کی تو ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی ۔