بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق راہول ڈریوڈ کی ایشیاء کپ کیلئے ٹیم کے ہمراہ شرکت مشکوک ہو چکی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ڈریوڈ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا ٹیم کے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) روانگی سے قبل علم ہوا ہے۔راہول ڈیورڈ ٹیم کے ہمراہ زمبابوے نہیں گئے، زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں ان کی جگہ وی وی ایس لکشمن نے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیے تھے۔