عمران خان کی فوج پر تنقید، پولیس اور خاتون مجسٹریٹ کو دھمکیوں پر سابق صدر آصف زرداری خاموش نہ رہ سکے

اقتدار کا نشہ ایک شخص کو پاگل کر رہا ہے ۔ فوج، پولیس اور خاتون مجسٹریٹ کو دھمکیاں دینے والا کہتا ہے کہ مجھے گرفتار کر کے دکھاؤ ۔ عدالت کو دیکھنا ہو گا، کیا یہ شخص قانون سے بالاتر ہے ۔ حکومت اور اداروں کو اس کے خلاف اپنی رِٹ قائم کرنی پڑے گی ۔

عمران خان کی فوج پر تنقید، پولیس اور خاتون مجسٹریٹ کو دھمکیوں پر سابق صدر آصف زرداری خاموش نہ رہ سکے ۔ سندھ کے وزراء سے ملاقات میں دل کی باتیں کہہ دیں ۔ اقتدار کا نشہ ایک شخص کو پاگل کر رہا ہے ۔ فوج، پولیس اور خاتون مجسٹریٹ کو دھمکیاں دینے والا کہتا ہے کہ مجھے گرفتار کر کے دکھاؤ ۔ حکومت اور اداروں کو اس کے خلاف اپنی رِٹ قائم کرنی پڑے گی ۔

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق آصف زرداری نے کہا ۔ یہ شخص ہر روز ہماری فوج پر تنقید کر رہا ہے ۔ فوج کے افسر اور جوان دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں ۔ یہ شخص میرے، نواز شریف، اور، مریم بیٹی کے خلاف کارروائیاں کر سکتا ہے ۔ عدلیہ کو دیکھنا ہو گا کہ کیا یہ قانون سے بالاتر ہے ۔ کیا یہ شخص ہر قانون کو روند سکتا ہے ۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ بارشوں سے چاروں صوبوں میں ہنگامی صورت حال کا سامنا ہے ۔ متاثرین کی نگاہیں ہماری طرف لگیں ہیں ۔ آصف زرداری نے زور دیا کہ سب کو سیاست چھوڑ کر صرف سیلاب متاثرین کی طرف توجہ دینی چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں