9.9 C
New York
Sunday, December 10, 2023

Buy now

spot_img

سندھ میں بارشوں، سیلاب سے 25افراد جان کی بازی ہار گئے

سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے پچیس افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ۔۔ صوبے کے تئیس اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ۔ این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ میں اب تک ساڑھے تیرہ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ۔ سندھ حکومت نے وفاق سے پاک فوج کی مدد طلب کر لی ۔ محکمہ موسمیات نے اگلے دو روز موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کر رکھی ہے ۔

سندھ میں ہر طرف بارشوں اور سیلاب سے تباہی کے مناظر ۔ کہیں زندگیاں روٹھ گئیں تو کہیں مکان گرنے سے مکین بے آسرا ہو گئے ۔ خیرپور میں سیلاب کے باعث بے گھر ہونے والوں نے مسجد میں پناہ لی تو وہاں بھی کچی چھت گر گئی ۔۔ جس سے چھ افراد جاں بحق، اور، انیس سے زائد زخمی ہوئے ۔۔ سیلاب سے گھر تباہ ہونے پر متاثرین نے مسجد میں پناہ لی ہوئی تھی ۔ سکھر کے علاقے کندھرا میں گھر کی چھت گرنے سے چار بچے دم توڑ گئے، جن کی عمریں پانچ سے دس سال تھیں ۔ شکار پور میں مکان کی چھت ہنستے بستے خاندان پر قیامت بن کر گئی ۔۔ حادثے میں چار بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوئے ۔

جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں چھ روز سے جاری بارشوں کے باعث دیواریں اور چھتیں گرنے سے پانچ افراد جان کی بازی ہار چکے ۔ ضلع دادو کے گاؤں بٹ سرائی میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر خاتون، اور، دو بچیاں دم توڑ گئیں ۔ کشمور میں مختلف حادثات کے دوران دو خواتین جاں بحق، جبکہ دس افراد زخمی ہو گئے ۔ ٹیلی فون ایکسچینج میں چار فٹ پانی جمع ہو گیا، جس سے پی ٹی سی ایل، اور، انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے بینکاری نظام شدید متاثر ہوا ۔ گھوٹکی میں سیلاب سے سیکڑوں دیہات ڈوب گئے ۔۔ ہزاروں گھر منہدم ہو چکے ۔ میرپور ماتھیلو، ڈہرکی خانپور مہر، جروار، داد لغاری، قادر پور سمیت چھوٹے شہر اور بستیاں اُجڑ گئیں ۔ پاک بحریہ کے دستے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف عمل ہیں ۔

سیہون کے قریب دریائے سندھ کا حفاظٹی بند ٹوٹنے سے سیکڑوں دیہات زیر آب آ گئے ۔ سیلاب کے باعث کچے کے علاقے میں سیکڑوں خاندان پھنسے ہوئے ہیں ۔ نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد کے قریب دولت پور شاخ نہر میں سو فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے قریبی علاقے زیرآب آ گئے ۔ نوشہرو فیرو میں سیلاب کے باعث قومی شاہراہ کنڈیارو کے مقام پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ کراچی، حیدرآباد، اور، پنجاب جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ لاڑکانہ، مٹیاری، اور، ٹنڈو الہ یار میں بھی سیکڑوں کچے مکانات گرنے سے ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,913FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles