18.3 C
New York
Saturday, September 23, 2023

Buy now

spot_img

شہباز گِل کی اسپتال سے ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی پمز اسپتال میں کھانا کھاتے ہوئے ایک اور ویڈیو جاری  کردی گئی جس میں شہباز گل کو کھانے کھانے کےحوالے سے ڈاکٹروں کے ساتھ تکرار کرتے دیکھاجاسکتا ہے۔

ملزم شہباز گل کی ڈاکٹرزسےتکرارکی ایک اور ویڈیو آگئی۔جس میں شہباز گل کو کہتے سنا جاسکتا ہےکہ   میں نے ناشتہ کر لیا، زیادہ نہ کھلاؤ، آپ بھی اتنا ہی کھاتے پیتے ہو، اب آپ کو پیچھے سے حکم ملا ہے تو یہ کررہے ہیں۔ 

شہباز گل نے کہا  میں بطور احتجاج کھا رہا ہوں، آپ زبردستی کررہے ہیں، میری مرضی ہے ، میں نے کھانا کھانا ہے یا نہیں، میں شوگر کا مریض ہوں،جوس نہیں پی سکتا، دلیہ کھا لیا، جوس پی لیا اور نہیں کھا سکتا، میں لسی نہیں پی سکتا، پیٹ خراب ہوجاتا ہے۔

ویڈیو میں شہباز گل کہتے ہیں،آپ نے مجھے پکڑ کر میری داڑھی صاف کرا دی،یہ درست نہیں ہے، یہ میرے ساتھ زبردستی کررہے ہیں،آپ ہراساں کرکے مجھے کھلا رہے ہیں۔

شہباز گل نے عدالت  میں بتایا،  رات سے  بھوک ہڑتال پر ہوں، مجھ سے کسی کو نہیں ملنے دیا جا رہا، رات 12 بندے میرے کمرے میں آئے، مجھے پکڑا اور زبر دستی کیلا کھلایا اور جوس پلایا، رات 3 بجے پھر6 سے 7 لوگ آئے، مجھے کھانا کھلانے کی کوشش کی گئی، مجھے زبردستی باندھ کر 10، 12 بندوں نے شیو کی، میں مونچھیں نہیں رکھتا لیکن مونچھیں چھوڑ دی گئیں، مجھے زبردستی ناشتہ دینے کی کوشش کی گئی.

عدالت  نے ریمارکس دیے کہ اس کا یہ مطلب تو نہیں آپ بھوک ہڑتال پر چلے جائیں، یہ اچھی بات ہے کہ آپ کی صحت اچھی ہو گئی ہے۔ 

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,868FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles