ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔۔ کئی گھنٹے انٹرنیٹ سروس معطل رہی جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے.
جمعہ کی صبح پی ٹی سی ایل کی سروسز میں خرابی سے لاکھوں صارفین انٹرنیٹ کی سروس سے محروم ہو گئے ۔۔ دفاتر میں کام کرنے والوں سمیت گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، انٹرنیٹ کی عدم دستیابی میں سب سے زیادہ پنجاب اور خیبرپختونخوا متاثر ہوئے .
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کے ترجمان کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک کے شمالی اور وسطی حصوں میں فائبر آپٹیکل نیٹ ورک میں فنی خرابی پیدا ہوائی جس کی وجہ سے انٹرنیٹ کی سپیڈ متاثر ہوئی .
پی ٹی اے حکام کے مطابق پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں تکنیکی خرابی دور کر لی گئی ہے .