عدالت نےشہباز گل کےمزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو معطل کردیا،،ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ نے 7 صفحات پرمشتمل تحریری حکمنامہ جاری کیا.
عدالتی حکمنامہ کےمطابق شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ پیر تک معطل کیاگیا ہے،شہباز گل کو وہیل چیئرپر عدالت میں پیش کیاگیا،پیشی کے فوری بعد ملزم نے آکسیجن ماسک کے لئے شور شرابہ شروع کردیا،،عدالی حکم پر ملزم کو فوری کمرہ عدالت میں آکسیجن ماسک مہیا کیاگیا،پولیس کی جانب سے شہبازگل کے 8روز جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ عدالت 8روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور نہیں کرسکتی ،،ملزم کے وکلانے کہا کہ جسمانی ریمانڈملزم کی حوالگی کےوقت سےشروع ہوگیا،مزید جسمانی ریمانڈ دیاگیا تو ملزم کودل کا دورہ پڑ سکتا ہے،،ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ کےمطابق جسمانی ریمانڈ کے دوران پولیس ٹارچر نہیں کرسکتی،عدالت نے دو روزہ میڈیکل کے لئے ملزم کو پمز ہسپتال بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔