19.3 C
New York
Sunday, October 1, 2023

Buy now

spot_img

میرپوررائلزکی ٹیم دوبارہ وننگ ٹریک پرآگئی

کے پی ایل2، میرپوررائلزکی ٹیم دوبارہ وننگ ٹریک پرآگئی،میرپور رائلز نے راولاکوٹ ہاکس کو 3وکٹوں سے ہرادیا.

کشمیرپریمیئرلیگ ٹو میں میرپور رائلز کی ٹیم دوبارہ وننگ ٹریک پر آگئی۔ ایونٹ کے بارہویں میچ میں میرپور رائلز نے دفاعی چیمپئن راولاکوٹ ہاکس کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے ہرادیا۔ مظفرآباد میں رائلز نے ٹاس جیتا اور پھر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ راولاکوٹ کے کپتان احمد شہزاد سمیت تین کھلاڑی جلد پویلین لوٹ گئے۔ مڈل آرڈر نے فائٹ بیک کیا۔۔ روحیل نذیر نے انسٹھ گیندوں پر انہتر رنز کی اننگز کھیلی۔ مصدق نے چوبیس اور عماد بٹ نے بائیس رنز کا حصہ ڈالا۔ عماد وسیم نے تین اور شاداب مجید نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔۔ راولاکوٹ کی ٹیم سات وکٹوں پر ایک سو چھپن رنز بناسکی۔

تعاقب میں میرپور رائلز کو مشکلات پیش آئیں۔ بیالیس پر تین وکٹیں گرگئیں۔ پھر کپتان شعیب ملک اور حارث سہیل نے انچاس رنز کی شراکت بنائی۔ شعیب ملک انیس گیندوں پر تینتیس اور حارث سہیل انتیس گیندوں پر اکتیس رنز بنائے۔ پھرعماد وسیم نے تجربہ کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ سترہ گیندوں پر ناقابل شکست چھبیس رنز بنائے اور ٹیم کی نیا پار لگائی۔ میرپور رائلز نے مطلوبہ ہدف پانچ گیندیں قبل حاصل کیا اور ایونٹ میں دوسری کامیابی سمیٹی۔ آل راؤنڈ کارکردگی پر عماد وسیم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔۔ ایونٹ میں میرپور رائلز کی ٹیم اپنا پانچواں لیگ میچ ہفتے کی شام جموں جانباز سے کھیلے گی۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,876FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles