18.3 C
New York
Saturday, September 23, 2023

Buy now

spot_img

ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات ، ایف آئی اے نے عمران خان کا مؤقف مسترد کردیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے معاملے پر ایف آئی اے نے عمران خان کا مؤقف مسترد کردیا، سوالات کے جواب کے لیےچیئرمین پی ٹی آئی کو دوبارہ نوٹس بھیجنے کا فیصلہ.

پی ٹی آئی چیئرمین کی مشکلات کمی کا امکان نظر نہیں آرہا، ایف آئی اے نےعمران خان کا ممنوعہ فنڈنگ کےحوالےسےجواب مسترد کردیا، ذرائع کےمطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے عمران خان کو ایک اور خط لکھنےکافیصلہ کیا ہے، عمران خان کومجموعی طورتین خط لکھے جائیں گے،تیسرےخط کا بھی جواب نہ آیا توسابق وزیراعظم کےوارنٹ گرفتاری جاری کئےجائیں گے.

دوسری طرف ایف آئی اے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے،،وفاقی ادارے نے پی ٹی آئی کی مزید 5 کمپنیوں کا سراغ لگا لیا ہے،یہ تمام کمپنیاں بیرونی ممالک میں رجسٹرڈ ہیں، ان کمپنیوں کا الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں جمع کرائے گئےگوشواروں میں کوئی ذکر نہیں ہے.

ایف آئی اے نےپی ٹی آئی سےپارٹی فنڈز کےریکارڈ کی تفصیلات طلب کی تھیں جس کےجواب میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وہ ایف آئی اےکوجواب دینے یا معلومات دینےکےپابند نہیں ہیں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,868FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles