مسلم لیگ ن کے 11 ایم پی ایز سمیت 12 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے, پولیس نے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا.
پاکستان تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن کے خلاف انتقامی کارروائی شروع کر دی۔ مسلم لیگ ن کے گیارہ ایم پی ایز عطا تارڑ ، رانا مشہود، اویس لغاری ، سیف الملوک کھوکھر سمیت 12 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دے گئے۔
مسلم لیگ ن کے راہنما رانا مشہود کے گھرپولیس چھاپہ مارکرگھریلو ملازمین کو ہراساں کرتی رپی اس حوالے سے رانا مشہود کا کہنا ھے کہ پولیس انتقامی کاروائی کر رہی ھے۔
مقدمات کے مطابق لیگی رہنماؤں پراسمبلی میں تھوڑ پھوڑ،املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے جبکہ عمران خان متعدد مرتبہ 25 مئی واقعہ کا بدلا لینے کی بات کر چکے ہیں۔
پولیس کا کہنا ھے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ملزمان دانستہ طور پر پیش نہیں ہو رہے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش مکمل کرنی ہے۔