دریائے راوی لاہور کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ سیلابی صورتحال کی تازہ ترین صورتحال کیا ھے اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں کو امدادی کاموں میں کیا مشکلات درپیش ہیں .
دریائے راوی میں شاہدرہ کے گردونواح میں نچلے درجے کا سیلاب ہے سول ڈیفنس کے 22 ماہر غوطہ خورموقع پرتو موجود ہیں لیکن انہیں الیکٹرک بورڈ پانی میں لیجانے کے لئیے پٹرول تک نہیں دیا گیا.
جسر کے مقام پر پانی کا بہائو 63 ہزار سے کم ہو کر 48 ہزار کیوسک رہ گیا ہے بلوکی اور شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہائو بڑھ سکتا ہے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر رکھی ہے .
ہیڈ بلوکی میں پانی کی آمد 36 ہزار 805 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 365 کیوسک ہے دریائے چناب میں پانی کی آمد 169,000 کیوسک ہے، قادر آباد کے مقام پر ایک لاکھ 53 ہزار 418 کیوسک پانی بہہ رہا ہے نالہ ایک اوڑا کے مقام پر پانی کا بہائو 12ہزار98کیوسک ہے.