پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات میں شاہد پرویز بھنڈارہ صدر، کرنل آصف ناز کھوکھر دوبارہ سیکرٹری منتخب ہوگئے، جبکہ لاہور کی ہاکی کلبوں نے انتخابی عمل کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کیا.
گریزن کنٹری گولف کلب لاہور میں پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے 31 ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ لاہور اور شیخوپورہ کے انتخابات التواء کا شکار ہونے کی بنا پر ان کے نمائندوں نے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا۔انتخابات میں متفقہ طور پر شاہد پرویز بھنڈارا صدر۔کرنل آصف ناز کھوکھر سیکرٹری ہارون سعید خزانچی جبکہ دیگر عہدیداران منتخب ہوئے۔ دوسری جانب لاہور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن سے ملحقہ کلب نے ان انتخابات کے خلاف احتجاج کیا اور ان انتخابات کو غیر آئینی قرار دیا۔