لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں فوجی افسروں کی شہادت پر پوری قوم غمزدہ تھی،، لیکن پی ٹی آئی سوشل میڈیا سیل نے گھناوئنی مہم چلائی،،اور عمران خان بھی اس پر خاموش رہے۔
وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات آخری مراحل میں ہیں، ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پی ٹی آئی کے سامنے آنے والے اکاونٹس میں سے 18 بھارتی ہیں،، سوچ بھی نہیں سکتے تھےکہ تحریک انصاف والے سیاست کے لئے اتنا گرجائیں گے۔عمران خان نےشہباز گل کے حوالے سے 6 دن بعد بیان دیا،،ہاشم ڈوگر نے کہہ بھی دیا کہ شہباز گل پر تشدد نہیں ہوا،،پھر بھی ان کویقین نہیں آیا،،اقتدار سے محرومی کے بعد حواس کھو چکے ہیں۔