9.9 C
New York
Sunday, December 10, 2023

Buy now

spot_img

تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب نے تباہی پھیلادی

کوہ سلیمان پر طوفانی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب نے تباہی پھیلادی،،ندی نالوں میں طغیانی سے درجنوں بستیاں اورقصبے زیر آب آگئے،،تونسہ میں دوبھائی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ،، مکینوں نےسیلاب سے متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی شروع کردی۔

ڈیرہ کی تحصیل تونسہ کے برساتی نالہ سنگھڑ میں سیلابی پانی کے بہاؤ سے منگروٹھہ عربی کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا،، جس سے بستی سوکڑ، بستی ڈگروالی سمیت تونسہ شریف کی درجنوں بستیاں زیرآب آگئیں ہیں۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان کا کہنا ہے کہ 17اور18اگست کو پہلے سے بھی زیادہ بارش کا امکان ہے،،شہریوں کومحفوظ مقام پرمنتقل ہونے کے حوالے سے منتبہ کردیاگیا ہے۔

برساتی نالہ وڈور میں سیلاب سے ڈیرہ غازی خان کی بھی درجنوں بستیاں ڈوب گئی ہیں،،سیلاب کے نتیجے میں ڈی جی خان اور راجن پور کے دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں بلندمقامات پر منتقل ہورہے ہیں۔

راجن پور کے متعدد دیہات کے رابطہ پل سیلابی پانی میں بہہ جانے سے صورتحال سنگین ہوچکی ہے،، ہزاروں کی  آبادی پر مشتمل قصبے داجل کا تحصیل جاپور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

فلڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق نالہ سنگھڑ میں پانی کا اخراج 2 لاکھ 55 ہزار761 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ،، جو تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,913FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles