9.9 C
New York
Sunday, December 10, 2023

Buy now

spot_img

پنجاب میں ڈینگی وائرس مزید دو جانیں لے گیا

پنجاب میں ڈینگی وائرس مزید دو جانیں لے گیا۔مزید 10 کیسز سامنے آگئے۔ صوبے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 376مریض رپورٹ ہوچکےہیں۔

موسم برسات شروع ہوتے ہی ڈینگی وائرس ایک بار پھرانسانی جانوں کیلئے خطرہ بن گیا ۔چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار میں مبتلا دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ سیکرٹری صحت کےمطابق لاہور ڈینگی وائرس سےسب سےزیادہ متاثر ہوا ہے،،شہرمیں اب تک ڈینگی کے کل 188 کیسز سامنے آئے ہیں.

پنجاب کےمختلف شہروں کے ہسپتالوں میں ڈینگی کےمتاثرہ 47افراد زیرعلاج ہیں جبکہ لاہور کےہسپتالوں میں مہلک وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد 25 ہے۔ محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب چارلاکھ 56 ہزار ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔اس دوران 2089 مقامات سے لاروا برآمد ہوا ہے.

محکمہ صحت کےمطابق لاہور کے ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا گیا ۔ شہر کے1408مقامات سےڈینگی لاروا تلف کردیا گیا،شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ گھروں ،دفاتر اور کھلےمقامات پرپانی جمع نہ ہونےدیا جائے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,913FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles