9.9 C
New York
Sunday, December 10, 2023

Buy now

spot_img

کورونا سے 24گھنٹوں میں 11مریض دم توڑ گئے

کورونا پھر سے پھیلنے لگا ۔ چوبیس گھنٹوں میں گیارہ مریض دم توڑ گئے ۔۔ ملک بھر میں چھ سو چوبیس نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔۔ جب کہ پنجاب میں تین سو پندرہ افراد وائرس سے بیمار ہوئے ۔ سب سے زیادہ مثبت شرح لاہور میں بارہ فیصد رہی ۔

کورونا کے وار خطرناک ہو گئے ۔۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ آٹھ تین فیصد ہو گئی ۔۔ مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ایک سو بیالیس مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔

لاہور میں دو سو انیس، بہاولپور میں بیس، اور، فیصل آباد میں سترہ شہری وائرس سے متاثر ہوئے ۔ راولپنڈی میں پندرہ، ملتان میں تیرہ، سیالکوٹ اور جھنگ میں آٹھ آٹھ نئے کیس سامنے آئے ۔ رحیم یار خان، اور، ننکانہ میں چار، چار افراد میں کورونا کی علامات پائی گئیں ۔۔ شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈیرہ غازی خان، لودھراں، راجن پور، ساہیوال، اور، وہاڑی میں ایک، ایک رپورٹ ہوا ۔

پنجاب میں کورونا کے مثبت شرح چار اعشاریہ آٹھ فیصد رہی ۔۔ لاہور میں یہ شرح گیارہ اعشاریہ نو فیصد تک جا پہنچی ۔۔ بہاولپور میں دس اعشاریہ چھ، اور، فیصل آباد میں مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,913FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles