بغاوت پراکسانے کے الزام میں گرفتار شہبازگل کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے سے عدالت نے انکار کردیا ، پولیس کی نظرثانی درخواست بھی مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا جوڈیشل ریمانڈ دینے کا فیصلہ برقرار رکھا ۔پولیس کا موقف تھا ، شہبازگل سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی ، اس لیے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔
تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل جیل میں ہی رہیں گے۔اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوانے کا حکم درست قراردے دیا۔۔ پولیس کی نظر ثانی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر محفوظ فیصلہ سنادیا گیا۔
عدالت نے درخواست مسترد کردی۔۔جس کے بعد عدالت نے شہباز گل کو دوبارہ جیل بجھوادیا۔۔ ۔اس سے پہلےپولیس شہباز گل کواڈیالہ جیل لےجاتے ہوئے واپس لےآئی تھی اور جوڈیشل ریمانڈ کے حکم کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کی تھی۔
شہباز گل نے سماعت کے دوران عدالت کو اپنی کمر پر تشدد کے نشانہ بھی دکھائے تھے اور کہا تھا کہ وہ پروفیسر ہیں مجرم نہیں ۔سونے نہیں دیا جارہا۔۔ ساری رات جگایا جاتا ہے۔۔ میڈیکل بھی نہیں ہوا۔۔ فرضی میڈیکل اپنی مرضی سے بنایا گیا ہے۔