18.3 C
New York
Saturday, September 23, 2023

Buy now

spot_img

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 14 اگست یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کو ملک بھر میں بھرپور انداز میں منانے کا اعلان کردیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 14 اگست یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کو ملک بھر میں بھرپور انداز میں منانے کا اعلان کردیا.

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے قائمقام سیکریٹری جنرل حیدر حسین کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ملک بھر میں 14 اگست یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کو بھرپور انداز میں منانے کا اعلان کیا ہے. اس حوالے سے انہوں نے تمام صوبائی و ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومتی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے رواں ماہ اگست میں میڈیا کوریج کیساتھ مختلف اسکول و کلبز لیول کے نمائشی مقابلے منعقد کرائیں. بعد ازاں مزکورہ ایونٹس کی مکمل جامع رپورٹس بمعہ تصاویر و ویڈیوز پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر لاہور میں جمع کرائیں.

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,868FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles