تحریک انصاف کا امریکی سفیر کے دورہ خیبر پختونخوا پر دہرا معیار سامنے آگیا

پارٹی ایک اور بیانیےدو !تحریک انصاف کا امریکی سفیر کے دورہ خیبر پختونخوا پر دہرا معیار سامنے آگیا،ایک طرف شریں مزاری نے امریکی سفیر کے دورہ پر تنقید کی،،تو دوسری طرف اسی دورے کے دوران خیبر پختونخواہ  کی صوبائی حکومت امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے قدموں میں ریڈ کارپٹ بچھاتی رہی  ۔

امریکی سفیر نے دورہ خیبر پختونخوا کے دوران وزیر اعلیٰ محمود خان سے ملاقات کی اور صوبائی حکام سے بریفنگ لی ہے۔ ڈونلڈ بلوم صوبائی وزیر صحت کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے بھی نظر آئے ،، خیبرپختونخوا حکومت کو 36 وینز امدادی پروگرام کے تحت مہیا کیں ہیں.

دوسری جانب رہنما تحریک انصاف شیری مزاری نے امریکی سفیر کے دورہ طورخم پر تنقید کرتے ہوئے کہا،،ان علاقوں میں تو عام پاکستانی بھی قدم نہیں رکھ سکتے! کیا ہم غلام ہیں؟کیا بلوم وائسرائے ہے اور اس کا نام اور تکبر سب پر حاوی ہے؟

واضح رہے کہ تین روز قبل امریکی سفیر کودورہ خیبر پختونخوا کے موقع پر پشاور تورخم روڈ کا فضائی معائنہ کروایا گیا،،اس روڈ کی تعمیر کےلئے امریکی حکومت نے87 ملین ڈالر کی رقم فراہم کی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں