ملک میں موسم برسات کے باوجود بجلی کے شارٹ فال میں کمی نہیں آئی ، چھ ہزار کے قریب شارٹ فال کے باعث ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، شہر قائد میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 14 گھنٹوں تک جا پہنچا.
ملک بھر میں موسلادھار بارشوں اور ڈیم بھرنےکے باوجود بجلی کی پیداوار میں اضافہ نہیں ہوسکا،، اس وقت بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 944 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے.
پاورڈویژن کےمطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 23 ہزار 556 میگاواٹ اور طلب 29 ہزار 500 میگاواٹ ہے.
پاورڈویژن کے مطابق پانی سے 7 ہزار 520 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس 970 میگاواٹ جبکہ نجی پاور پلانٹس 10 ہزار 950 میگا واٹ بجلی دے رہے ہیں۔ جوہری ایندھن سے3 ہزار 100 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے.
شارٹ فال کے باعث مختلف علاقوں میں 8 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔سب سےزیادہ لوڈشیڈنگ کراچی میں 14گھنٹے تک ہورہی ہے،بجلی کی بندش سے گرمی کے ستائے شہری اذیت کا شکار ہیں .