دورہ نیدر لینڈز سے قبل پریکٹس میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے پاکستان شاہینز کو 92 رنز سے شکست دی،قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیدرلینڈز کیلئے کل رات روانہ ہوگی،،تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز 16 سے 21 اگست تک نیدرلینڈز کےشہر روٹرڈیم میں کھیلی جائےگی،کپتان قومی ٹیم بابراعظم دورہ نیدر لینڈز اور ایشیاء کپ کےلئے تیاریوں کےحوالے سےمیڈیا کو بریف کریں گے۔