مقبوضہ کشمیر میں قابض دہشت گرد فورسز نے محرم الحرام کے جلوس پر پابندی لگا دی، شرکاء کو بدترین تشددکانشانہ بنایا،متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ،سرینگر سمیت دیگر شہروں میں سڑکیں خاردار تاریں لگا کر بند کر دی گئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں محرم کے جلوس نکالنے پر پابندی لگا دی گئی ۔ بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلوس نکالنے کی کوشش کرنے والے نوجوان کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی ۔ قابض بھارتی فوجیوں نے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ۔ مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہے ۔۔ سرینگر سمیت دیگر شہروں میں سڑکوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کیا گیا ہے ۔ مقبوضہ وادی میں کرفیو جیسی پابندیاں عائد ہیں .