20.1 C
New York
Saturday, September 23, 2023

Buy now

spot_img

شہدائے کربلا کی یاد میں ماتمی جلوسوں اور مجالس عزا کا سلسلہ ملک بھر میں جاری

شہدائے کربلا کی یاد میں ماتمی جلوسوں اور مجالس عزا کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے،آج لاہور میں 378مجالس منعقد ہوں گی،اور79 عزاداری جلوس بر آمد کئے جائیں گے،،مرکزی جلوس پانڈو سٹریٹ سے برآمد ہوگا،،ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

یوم عاشور کی مناسبت سے لاہور میں ذوالجناح کا مرکزی جلوس آج رات 10 بجے اندرون موچی گیٹ نثار حویلی سے برآمد ہو گا،، جو اپنے آبائی راستوں اندرون موچی گیٹ۔۔۔ چوہٹہ مفتی باقر۔۔۔کشمیری بازار رنگ محل۔۔۔سوہا بازار۔تحصیل بازار۔ بازار حکیماںاور اندرون بھاٹی گیٹ سے گزرتا ہوا کل رات 9 بجے بیرون بھاٹی گیٹ امام بارگاہ کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہوگا۔۔۔ جبکہ 09ویں محرم کا مرکزی جلوس پانڈو سٹریٹ سے برآمد ہو کر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس پانڈو سٹریٹ اختتام پذیر ہوگا۔

مجالس اور ماتمی جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے 10ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، 14 ایس پیز،40 ڈی ایس پیز،99 انسپکٹرز،810 اَپر سب آرڈینیٹس ،370 لیڈیز پولیس اہلکار اور اینٹی رائٹ فورس کے جوان تعینات ہیں ۔

محرم الحرام کے جلوسوں کی سکیورٹی مزید موثر بنانے کے لئے پنجاب رینجرز کو تعینات کیاگیا ہے۔

ماتمی جلوسوں کی سیف سٹی اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے900 سے زائد سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں سےمانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

سینئرپولیس افسران سیف سٹیز اتھارٹی اور ڈی سی آفس کے کنٹرول رومز سے تمام سرگرمیاں مانیٹر کر رہے ہیں۔

یوم عاشور کے جلوسوں کے راستوں پر موبائل سروس مخصوص اوقات میں معطل رہے گی،، ڈبل سواری پر پابندی ہوگی ،،دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش پربھی پابندی عائد ہے ۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,868FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles