کراچی میں 8 محرم الحرام کے جلوس کی گزرگاہوں پر موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے، ٹریفک پولیس نے 8 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لیے ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا ہے اور جلوس کی گزرگاہوں پر عام ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا۔ صوبے میں 9 اور 10محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی،جبکہ یوم عاشور کے موقع پر تکنیکی بنیادوں پر گرین لائن بس سروس بھی آج سے تین دن کے لیے بند کر دی گئی ہے.