پنجاب حکومت نے عوام پر بم گرانے کی تیاری کر لی۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں اضافے کی تجویز پیش کر دی۔
ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کی۔ میٹرو بس کا چار کلو میٹر کا کرایہ 20 روپے کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ اورنج لائن ٹرین کا کرایہ بھی علی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں تک 60 روپے کرنے کی تجویز پیش کی گئی ۔ پیش کردہ تجویز کے تحت سٹاپ ٹو اسٹاپ کرایہ 20 سے 25 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی۔