محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،،درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی آ گئی، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں وقفہ وقفہ سے ہلکی اورتیزبارش کاسلسلہ جاری ہے، جوہرٹاون میں سب سے زیادہ 121ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی، گلشن راوی 52،نشترٹاون 35،اقبال ٹاون 27،سمن آباد18، گلبرگ 6 اورلکشمی چوک میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔

جوہر ٹاؤن میں تیزبارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ،،شہریوں کو آمدروفت میں مشکلات کاسامنارہا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24گھنٹے کے دوران بھی لاہور میں بارش کاسلسلہ وقفےو قفے سے جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں