ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی

ملک میں مون سون ہوائیں پھر سے داخل ہوگئیں۔موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی ۔6 سے 9 اگست کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر ،اسلام آباد میں بارشیں ہونگی۔

مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں موسلادھار بارشوں کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 10 سے 13 اگست کے دوران کشمیر گلگت بلتستان اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے،پنجاب ،کے پی کے اور بلوچستان میں  بھی بارش برس سکتی ہے۔8 سے 12 اگست کے دوران بارشوں سے راولپنڈی اسلام آباد کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔کشمیر اور پہاڑی علاقوں ،گلیات،مری چلاس دیامر گلگت ہنزہ،استور اور اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں