لسبیلہ ہیلی کریش کے بعد سوشل میڈیا پرمنفی  مہم پر آئی ایس پی آر کا بڑابیان  سامنے آگیا

لسبیلہ ہیلی کریش کے بعد سوشل میڈیا پرمنفی  مہم پر آئی ایس پی آر کا بڑابیان  سامنے آگیا.

آئی ایس پی آر کے مطابق منفی کمپین سے  شہداء اور اُن کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی ہے۔ شہداء فیملیز اور افواج ِ پاکستان کے رینک اینڈ فائل میں شدید غم وغصہ اور اضطراب ہے۔  اس مشکل اور تکلیف دہ وقت میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی۔ لیکن کچھ بے حس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تکلیف دہ اور توہین آمیز مہم جوئی کی گئی۔ یہ بے حس رویے ناقابل قبول اور شدید قابلِ مذمت ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار کا کہنا ہے کہ یکم اگست کوہیلی کاپٹرکا افسوسناک حادثہ ہوا،ہیلی کاپٹرفلڈریلیف کی کارروائیوں میں مصروف تھا۔لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی فلڈریلیف کی نگرانی کررہےتھے۔لسبیلہ کےقریب موسم کی خرابی کےباعث ہیلی کاپٹرکوحادثہ ہوا،حادثےکےفوراً بعد سوشل میڈیاپرمنفی پروپیگنڈاشروع کردیاگیا،یکم اگست کےبعدسےہم سب کرب سےگزر رہےتھے۔سوشل میڈیا پر پروپیگنڈےسےبہت دل آزاری ہوئی۔پوری قوم شہداکےساتھ کھڑی ہے،جتناشکریہ اداکیاجائےکم ہے۔پوری قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے،شہداکےلواحقین کوسوشل میڈیاپرپروپیگنڈےسےبہت دکھ ہوا۔

بےحسی کارویہ ناقابل قبول ہے،ہرسطح پرمذمت ہونی چاہئے،ایسےعناصرکومسترد کرنےکی ضرورت ہے، دوسری جانب امریکی ڈرون حملے سے متعلق بات کرتے ہوئے جنرل بابر افتخار نے دو ٹوک الفاظ میں واضح  کیا کہ سوال ہی پیدانہیں ہوتا پاکستان کی زمین استعمال ہوئی ہو،،،ایمن الظواہری واقعہ پروزارت خارجہ نےبہت واضح بیان جاری کردیا،وزارت خارجہ کی وضاحت کےبعدکسی بیان کا تُک نہیں بنتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں