الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر دیا

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ تحریک انصاف کی نو خالی سیٹوں پر پچیس ستمبر کو الیکشن ہو گا ۔

تحریک انصاف کے قومی اسمبلی سے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی نو نشستوں پر ضمنی انتخاب کا میدان سجنے کو تیار ۔ الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کیلئے پچیس ستمبر کی تاریخ دے دی ۔۔ امیدوار دس سے تیرہ اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے ۔

کاغذات کی چھان بین کا عمل سترہ اگست تک مکمل کیا جائے گا ۔ کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں بیس اگست تک جمع کرائی جا سکیں گی ۔۔ ایپلٹ ٹربیونل پچیس اگست تک اپیلوں کا فیصلہ کریں گے ۔ کوئی بھی امیدوار ستائیس اگست تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکے گا ۔ انتیس اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرستیں آویزاں کی جائیں گی ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے بائیس مردان، این اے چوبیس چارسدہ، اور، این اے اکتیس پشاور میں ضمنی انتخاب ہو گا ۔۔ این اے پینتالیس کرم، این اے ایک سو آٹھ فیصل آباد، اور، این اے ایک سو اٹھارہ ننکانہ میں بھی ووٹنگ کا شیڈول جاری کیا گیا ۔۔ کراچی کے تین حلقوں این اے دو سو سینتیس، این اے دو سو انتالیس، اور، این اے دو سو چھیالیس میں بھی ضمنی الیکشن ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں